پاکستان میں مصنوعی ذہانت میں 3 سالہ ڈپلوما پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) اور چین کی تانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے درمیان مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں 3 سالہ ڈوئل ڈپلوما پروگرام کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت ڈپلوما پروگرام شروع کیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ا یڈیشنل سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی عثمان اختر باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا جانتے ہیں تمباکو نوشی ہر سال 210,000 پاکستانیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیتی ہے؟

مفاہمتی یاداشت پر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک)کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)معظم اعجاز جبکہ ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ اور ڈائریکٹر تانگ پاکستان مسٹر میکس ما نے دستخط کیے ۔ تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان ،فیکلٹی ممبران اور طلبا کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے 15 رکنی قومی ٹاسک فورس برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس تشکیل دے دی۔

ٹاسک فورس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہرین، نجی شعبے اور حکومت کے نمائندے شامل ہیں،ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو معیشت، گورننس اور تعلیم کے شعبوں میں متعارف کرانے کا لائحہ عمل تجویز کرے گی۔

Related Posts