معاشی بوجھ ختم کرنے کے لئے پاکستان ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر 20جولائی سے موہنجو ڈرو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
سی ای اوپاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ موہن جو ڈرو ایکسپریس 8اکانومی کوچز پر مشتمل ہو گی، ٹرین براستہ دادو اور حبیب کوٹ چلے گی۔
ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اسٹیٹ بینک
ان کا کہنا تھا کہ موہن جوڈرو ایکسپریس کی کامیابی کی صورت میں بولان ایکسپریس کوبھی بحال کیا جائے گا تاہم خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو چلانا ابھی کمرشل اعتبار سے موزوں نہیں ہے۔
سی ای او پاکستان ریلوے نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز کا معاشی بوجھ ختم کرنے کے لئے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔