راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision to impose selected lockdown in Rawalpindi

راولپنڈی :شہری انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا،راولپنڈی کینٹ اور راول ٹاؤن کے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کی تیاری مکمل کی کرلی گئی ۔

متعلقہ علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا کر داخلی راستوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں کو بھی مکمل طور پر بند کیا جائے گا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں عمل درآمد کے لئے ڈپٹی کمشنر اور اور چیف پولیس آفیسر راولپنڈی انتظامات سنبھالیں گے ۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت محلہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ،مختلف علاقوں میں اے سی ٹائیگر فورس اور پٹواریوں سے کام لیا جائے گا ۔

لاک ڈاؤن والے کسی بھی علاقے میں راشن کی ممکنہ قلت کو دور کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ،راول ٹاون کے علاقوں صادق آباد،ڈھوک پراچہ،ڈھوک کشمیریاں ،ڈھوک کالاخان ،قیوم آباد میں لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ دیگر علاقے کری روڈ، ڈھوک علی اکبر مجسٹریٹ کالونی،آفریدی کالونی سیٹلائٹ ٹاؤن کے بلاک اے اور سی بلاک والے علاقے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:آئندہ ماہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی کینٹ کے علاقوں میں ڈیری حسن آباد،ٹاہلی موہری ، غوثیہ چوک ،علامہ اقبال کالونی اور کچھ دیگر علاقے شامل ہیں۔

Related Posts