کنٹرول لائن پر بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Civilian injured in unprovoked firing by Indian troops along LoC: ISPR

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :لائن آف کنٹرول پر بگسیر سیکٹر میں  بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگیا، آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ شہری آبادی پر فائرنگ کرکے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔

بھارتی فوج نے بگسیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈیرہ شیر خان ، سندھارہ اور جندروٹ سیکٹر کے بامروچ دیہات میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ میں چار شہری شدید زخمی ہوگئے ، جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:لداخ میں سرحد پار کرنیکی کوشش پر چینی فوج نے کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ماردیئے

پاک فوج کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ زخمیوں میں ساندھرا گاؤں کی 26 سالہ نسرین ، 24 سالہ رابعہ اور ڈیرہ شیر خان کی 7 سالہ مومینہ اور بامروچ کا7 سالہ منشی شامل ہیں۔

Related Posts