کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا ماڈل تھانے بحال کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا ماڈل تھانے بحال کرنے کا فیصلہ
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا ماڈل تھانے بحال کرنے کا فیصلہ

شہرِ قائد میں پولیس چیف غلام نبی میمن نے ماڈل تھانے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سب سے پہلے غلام نبی میمن کے دور میں ہی بنائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے چارج لینے کے بعد کراچی میں ماڈل تھانے ختم کردئیے تھے۔ موجودہ پولیس چیف غلام نبی میمن کے احکامات کے تحت لیاقت آباد سپر مارکیٹ تھانے کو لیاقت آباد تھانے میں ضم کردیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:

لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے فیصلے کے مطابق ماڈل تھانے کیلئے تمام سہولیات متعلقہ ایس ایچ اوز کو فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں کلفٹن، بوٹ بیسن، درخشاں اور ساحل سمیت دیگر تھانے ضم کردئیے گئے تھے۔

پولیس چیف غلام نبی میمن نے کراچی کے 11 تھانوں کو ماڈل تھانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماڈل تھانوں کو اضافی نفری، موبائل وینز اور فنڈز کی مد میں بھاری بھرکم رقوم بھی دی جائیں گی۔ ماضی میں ایک ماڈل تھانے کو 1 کروڑ روپے تک رقم دی جاتی تھی۔

رقوم کی فراہمی کا مقصد ماڈل تھانوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنا تھا جس میں پیٹرولنگ کیلئے فیولنگ کی سہولت بھی شامل تھی۔ ماضی میں ختم کیے گئے ماڈل تھانوں کی بحالی کیلئے پولیس چیف کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہوگا۔ 

Related Posts