وفاقی تعلیمی اداروں میں طلباء کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی تعلیمی اداروں میں طلباء کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ
وفاقی تعلیمی اداروں میں طلباء کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کو بڑی خبر سنادی ہے جس کے تحت حکومت نے پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ 5ویں اور 8ویں کے طلباء کے امتحانات لیے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ہے

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی ہے، پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ انہیں گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا، گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا، گزشتہ سال 90  فیصد طلباء کے امتحانات ہوئے تھے اور بچوں کو نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کل بروز پیر 7 جون سے شروع ہوں گی۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکموت اسلام آباد میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا کی جامعات بھی پیر سے کھلیں گی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اسکول پہلے ہی کھل چکے ہیں۔

Related Posts