شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹس کیلئے فنانشل گارنٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR seeks income details of doctors, surgeons

کراچی: وفاقی حکومت نے شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹس کیلیے سمندری بندرگاہوں کے ذریعے اشیا کی بین الاقوامی نقل و حمل کے لیے فنانشل گارنٹی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر نے اس ضمن میں کسٹمز رولز 2001 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا کے لیے جاری کردیا ہے ۔

جس میں کہاگیا ہے کہ اس مسودے پر پندرہ دن کے اندر اندر تحفظات اور آرا بھجوائی جا سکتی ہیں جس کے بعدگزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی رولز کو نافذ کر دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:احتساب عدالت کاشہبازشریف اورخاندان کے 9 افراد کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم

دستیاب ترمیمی رولز کے مسودے کے مطابق کسٹمز رولز میں6 مزید نئی شقیں شامل کی جارہی ہیں جس کے تحت شپنگ کمپنیوں اور شپنگ ایجنٹس کو بین الاقوامی نقل و حمل کی سہولیات حاصل کرنے کیلیے بندرگاہوں پر لائے جانے والے سامان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے فنانشل گارنٹی فراہم کرنا ہوگی۔

Related Posts