اسلام آباد میں 3دن کے لئے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں 3دن کے لئے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں 3دن کے لئے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: او آئی سی اجلاس پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں 3روز کے لئے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 17،18،19دسمبرکو موبائل فون سروس بند ہوگی، وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کوموبائل فون سروس بندکرنیکاحکم جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب وزات خارجہ کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ 20دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل دیدی جائے۔

عام تعطیل کا مقصد شہر اقتدار میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران فول پروف سکیورٹی کوممکن بناناہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس 19 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے،کانفرنس کا مقصد افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بحث کرنا ہے۔

او آئی سی کا 17واں وزرا خارجہ کا خصوصی اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر بلایا جارہا ہے اور اس کی میزبانی پاکستان 19 دسمبر کو کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے مشرق وسطیٰ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود 18 دسمبر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے افغانستان میں جاری بحران سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا جسٹس (ر) وجیہہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں ہونے والے اوآئی سی کے اجلاس میں افغانستان میں جاری انسانی بحران اور عنقریب قحط کی صورتحال جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

Related Posts