لاہور جوکہ ملک کا دوسرا شہر ہے، بجلی چوروں خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا،بجلی چوری والے علاقوں کی بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ30 فیصد سے زائد لاسز پر شام 6 سے صبح 6 بجے تک بجلی بندہو گی، جبکہ 30فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر بجلی 12گھنٹے بند ہو گی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا
وزارت توانائی نے اس حوالے سے لیسکو حکام کو کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کی ہدایات کی ہے اور کہا ہے کہ لیسکو کے97فیڈرز کے لاسز 30فیصد سے زائد ہیں۔
ضلع قصور میں 75 فیڈرز پر لاسز 30 سے زائد ہیں۔ قصور لیسکو کے سب سے زیادہ لاسز والے شہروں میں سرفہرست ہے۔
شیخوپورہ کے 3، اوکاڑہ کے ایک فیڈر کے لاسز 30فیصد سے زائد ہیں،لیسکو کے ناردرن سرکل میں 11، ایسٹرن سرکل میں 3 فیڈرز نقصان میں ہیں۔
لیسکو کے سینٹرل، ننکانہ سرکل میں کسی فیڈر پر 30فیصد سے زائد لاسز نہیں، ساؤتھ سرکل کے 4فیڈرز پر لاسز 30فیصد سے زائد ہیں۔