گوگل میسجز ایپ کا اہم فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے گوگل نے اپنی ایپلی کیشن گوگل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور کو ختم کرنے کے لیے ایک نیا‘نوائز کینسلیشن’فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل کے اس فیچر سے سڑک پر گاڑیوں کے شور کے درمیان صوتی پیغامات بھیجنا آسان ہو جائے گا۔اس فیچر کے باعث صارفین بغیر شور سے آواز ریکارڈ کر سکیں گے۔

صارفین کو ریکارڈنگ کے دوران ایسا کرنے کے لیے ’نوائز کینسلیشن‘ کا بٹن دبانا ہوگا، جس کے بعد پیغام وصول کرنے والے کو ایک غیر متاثر صوتی پیغام موصول ہوجائے گا۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے فی الحال ٹیسٹنگ کے لیے میسجز ایپ کے بیٹا ورژن میں اس فیچر کو رول آؤٹ کیا جارہا ہے۔

مصنوعی ذہانت: پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کی مارکیٹ

گوگل میسجز کا جو ورژن آپ استعمال کر رہے ہیں اسے جاننے کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جانے کے بعد میسجز پر ٹیپ کرنا ہوگا، اس کے بعد نیچے تک سکرول کرنا ہوگا، جس کے بعد آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے اینڈرائیڈ فون پر میسجز کا کون سا ورژن استعمال کیا جا رہا ہے۔

Related Posts