ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں پاک فوج تعینات کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق محرم الحرام میں پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق فیصلہ چاروں صوبوں کی جانب سے درخواست پرکیاگیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر پاک فوج سول آرمڈفورسز کے ساتھ مل کرکام کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فوج کوآرٹیکل245کیتحت تعینات کیاگیاہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محرم الحرام کے دوران فوج تعینات رہیگی۔

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی اور صوبے جہاں مناسب سمجھیں گے مزید تعیناتی کریں گے۔

Related Posts