جامعہ ہری پورمیں ڈاکٹر ایوب خان کی قائمقام وائس چانسلر تعیناتی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کی یونیورسٹی آف ہری پور میں مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی کی 14 مارچ کو 3سالہ مدت کی تکمیل پر سبکدوشی کے بعدپر و وائس چانسلر ڈاکٹر ایوب خان کو قائمقام وائس چانسلرکا چارج دینے کافیصلہ، ہری پور یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے بھی سرچ کمیٹی کی جانب سے کارروائی مکمل کر لی گئی۔

خیبر پختون خوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن آرکائیواینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر یونیورسٹیز II کے دستخظ سے جاری ہونیوالےNo.SO(U-II)HE/20-2/VCUoH/2018 لیٹر میں رجسٹرار ہری پور یونیورسٹی کو لکھا گیا ہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے7 مارچ کو موصول ہونے والے لیٹر نمبر No.2 (2)HU/Reg/Estb/2022/206 میں بھی  بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی کو 15مارچ 2019کو 3سال کی مدت کے لئے وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کیا جامعہ ہری پور کے VC نے ہلال امتیاز جعل سازی سے حاصل کیا؟

مذکورہ لیٹر میں خیبر پختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن آرکائیو اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسریونیورسٹیزIIنےتاکید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جامعہ ہری پور کےوائس چانسلر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی کی مدت 14مارچ 2022کو مکمل ہو جائے گی ۔

معلوم رہے کہ جامعہ ہری پور کے اساتذہ میں انتظامیہ کی جانب سے معاملات کو خفیہ رکھنے کی وجہ سے ابہام بھی پایا جارہا تھا کہ وائس چانسلر نے چارج 15مارچ 2019 کے بجائے 25مارچ 2019کو سنبھالاتھا جس کی وجہ سے اب ان کے تین سال 25مارچ کو مکمل ہوگی جس کے بعد اب مذکورہ لیٹر کے جاری ہونے کے بعد یہ ابہام بھی دور ہو گیا اور معاملہ بھی سلجھا دیا گیا ہے کہ جامعہ ہری پور میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ایوب خان ہری پور یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر ہونگے ۔

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ایوب خان جامعہ ہری کے پرو وائس چانسلر اور شعبہ زراعت کے چیئرمین بھی ہیں، وہ سوشل اینڈ ایڈمنسٹریٹیو سائنسز کے ڈین اور کوآرڈینیٹر ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ بھی رہے ہیں، 2006 میں انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی کی تھی ، 1987 میں جامعہ پشاورسے زراعت میں ایم ایس سی کیا تھا ۔

Related Posts