190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ پھر موخر، اب کب سنایا جائے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور  ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا ہوگی یا نہیں؟ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کل فیصلہ سنانا تھا، مگر اب فیصلہ کل نہیں آئے گا۔

جلدی کریں آج آخری دن، فری سولر پینل اسکیم میں رجسٹریشن کا طریق کار جانئے

عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔

تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائے گا۔

Related Posts