چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
چوہدری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ سماعت میں محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

چوہدری شوگر ملز میں گرفتار مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے ججز کا 2 رکنی بینچ محفوظ کردہ فیصلہ آج سنائے گا، توقع ہے کہ آج سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کو رہائی دے دی جائے گی۔  

یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں کوجاناہوگا اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، مولانافضل الرحمان

یاد رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو  لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے مریم نواز کی انسانی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مریم نواز کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔انہیں والد سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔ 

نیب کے وکیل نے کہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز سروسز ہسپتال میں گزشتہ روز تک رہیں، اس لئے مریم نواز کی انسانیت کی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر عمل نہیں ہو سکتا۔ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔

مزید پڑھیں: چوہدری شوگرملزکیس: مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Related Posts