کورونا وائرس کیسز، ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC imposes tighter restrictions in educational institutions

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ قیادت این سی او سی نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر اسکول دوبارہ بند کرنے کے حوالے سے فیصلے پر غور شروع کردیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین این سی او سی اسدعمر اور قومی کو آرڈی نیٹر  لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی نمائندے بھی شریک تھے۔اس دوران لاک ڈاؤن، تعلیمی ادارے اور شادی ہالز کھلے رکھنے یا بند کرنے کے معاملات زیرِ غور آئے۔

این سی او سی اجلاس کے دوران فیصلہ ہوا کہ اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے میں لاک ڈاؤن، شادی ہالز اور تعلیمی اداروں کی بندش سمیت دیگر فیصلوں پر نظرِ ثانی ہوگی۔ آج ہونے والا این سی او سی اجلاس اسکولز کھولنے کے طریقۂ کار اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں شادی ہالز، سینما اور ریسٹورنٹس دوبارہ بند کرنے پر گفتگو ہوگی۔ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز، ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ کورونا ویکسین کی تقسیم اور دیگر امور پر بھی فیصلے کیے جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں قومی ویکسین کی حکمتِ عملی پر بھی غور ہوگا۔ قبل ازیں این سی او سی کا کورونا کے بڑھتے ہوئے کسیز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے ابتدائی سطح سے ایس او پیز پر عملدرآمد سختی سے ممکن بنائیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسینیشن 10مارچ سے شروع ہوگی۔اسد عمر

Related Posts