قومی ادارۂ صحت، میجر جنرل عامر اکرام کی مدتِ ملازمت میں توسیع کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ادارۂ صحت، میجر جنرل عامر اکرام کی مدتِ ملازمت میں توسیع کافیصلہ
قومی ادارۂ صحت، میجر جنرل عامر اکرام کی مدتِ ملازمت میں توسیع کافیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ادارۂ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں کل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوشن آف ہیلتھ کی مدتِ ملازمت میں مزید توسیع کی سمری پیش کی جائے گی۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس ایک بار پھر ر اٹھا رہا ہے جبکہ وباء کے کنٹرول میں این آئی ایچ کا کردار اہم رہا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مدتِ ملازمت کی توسیع کی سمری میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر میجر جنرل عامر اکرام کو ایک سال کی توسیع دی جائے۔ لک آفٹر بنیادوں پر تعینات ڈاکٹر فرناز ملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد 6 ستمبر 2016ء کو براہِ راست بھرتی کیلئے سمری پیش کی گئی تھی۔

توسیعِ ملازمت کی سمری میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 13 نومبر کو اشتہار دیا گیا لیکن کوئی امیدوار ملازمت کے معیار پر پورا نہیں اتر سکا۔ ڈاکٹر عامراکرام کو ایک سال مکمل ہونے پر 2 سال کیلئے مدتِ ملازمت میں توسیع دی گئی تھی۔ قبل ازیں 27 اگست 2019ء کو میجر جنرل عامر اکرام پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی تعینات ہوئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر پرانے طریقے سے کورونا مریضوں کی زندگی بچانے لگے

Related Posts