بھارت میں فضا سے موت برسنے لگی، آسمانی بجلی 25 افراد کی جان لے گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ بھارتی میڈیا)

بھارت کی ریاست اترپردیش میں شدید بارشوں اور طوفانی موسم کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 25 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعات گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہوئے جنہوں نے مختلف خاندانوں کو غم اور صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاکتیں 14 اضلاع سے رپورٹ ہوئیں جن میں پریاگ راج، کوشامبی، فتح پور اور رائے بریلی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو روزمرہ کے کاموں کے لیے گھروں سے باہر نکلے تھے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی بھارت میں مون سون سیزن کا آغاز ہو چکا ہے جس کے باعث آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ طوفانی موسم کے دوران کھیتوں میں کام کرنے سے گریز کریں، درختوں اور آبی مقامات سے دور رہیں، اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کی جائے گی، اہل خانہ کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

بھارت، پاکستان اور دیگر کئی ممالک میں ہر سال بارشوں کے موسم میں آسمانی بجلی سے سینکڑوں اموات رپورٹ ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو اس دوران مزید احتیاط برتنے اور محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts