الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECP.
ECP.

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس مختصر کاروائی کے بعد ملتوی ہوگیا ،پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے ہو گا جس میں چیف الیکشن کمشنر سمیت سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کیلئے اجلاس بدھ کو چیئر پرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت دوبارہ ہوا جو بے نتیجہ ختم ہوگیا اجلاس میں سندھ اور بلوچستان سے اراکین کے ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا ۔

شیزہ فاطمہ نے بتایاکہ ہم نے اتفاق سے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین اور چیف کا فیصلہ اکٹھے کیا جائے،اگلے ہفتے دوبارہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو ڈس فنکشنل ہونے سے بچانے کے لئے عدالت سے ایک سے دو ہفتوں کی توسیع مانگی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے بتایاکہ الیکشن کمیشن اہم ترین ادارہ ہے ہماری کوشش ہے اس میں میرٹ پر اور اچھے لوگ آئیں،ایسے ممبران آئیں جن پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے،حکومت سے بھی یہی گزارش کی ہے کہ بہتر لوگ لائے جائیں،جو نام آئے ہیں ان پر اتفاق قائم کرنے میں وقت لگے گا۔

مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اپوزیشن ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہے،اب ہم سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر فوری کیا جائے، قائمقام والی بات ٹھیک نہیں ہے، تین بندے ہوں گے تو الیکشن کمیشن فعال رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی، آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈر جاری

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن غیر فعال ہوگا تو اس کا ملک کو بہت نقصان ہوگا۔پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد چیئرپرسن شیریں مزاری کی میڈیا سے گفتگو نے کہاکہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ممبران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے معاملہ پر ایک ساتھ اتفاق رائے ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اگلے ہفتہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس بلا کر تینوں ناموں پر اتفاق رائے کرلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے تین نام ابھی تک پارلیمانی کمیٹی کو موصول نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اتفاق رائے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Related Posts