کراچی: افغان کالونی کے قریب ناردرن بائی پاس پر واقع سڑک سے ایک پانچ سالہ بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود میں نادرن بائی پاس افغان کالونی کے قریب گراؤنڈ سے 5 سالہ خالد ولد شیر آغا کی لاش ملی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے تھے۔ وہ افغان بستی کا رہائشی تھا۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی بچہ اتوار کی دوپہر 12 بجے سے لاپتہ تھا، بچے کے اہل خانہ نے اپنے طور پر تلاش کی اور گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔
مزید پڑھیں:آئل ٹینکراور وین میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی