ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کورونا میں مبتلا ہو گئے، اسد عمر جلد صحتیابی کیلئے دُعاگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کورونا میں مبتلا ہو گئے، اسد عمر جلد صحتیابی کیلئے دُعاگو
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کورونا میں مبتلا ہو گئے، اسد عمر جلد صحتیابی کیلئے دُعاگو

اسلام آباد: ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد حمزہ شفقات نے عوام سے دُعاؤں کی درخواست کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ میں آپ سب سے دُعاؤں کی درخواست کرتا ہوں۔

ڈی سی اسلام آباد کے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے حمزہ شفقات کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اسلام آباد میں کورونا کنٹرول کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے کہ آپ جلد صحتیاب ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب اور 3 بچوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔

 ٹوئٹر پر3 روز قبل اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ میں اور میرے 3 بچے حمزہ علی، زہرا شوذب اور حسین کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: رکنِ قومی اسمبلی کنول شوذب 3 بچوں سمیت کورونا کا شکار

Related Posts