دہشت گردی سے متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن آج منایاجارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردی سے متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن آج منایاجارہا ہے
دہشت گردی سے متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن آج منایاجارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے نفرت پر مبنی جرائم میں کمی لانے اور بین المذاہب ہم آہنگی میں اضافے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 برس قبل مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد اور دہشت گردی کا شکار بننے والوں کی یاد میں اور متاثرہ افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے عالمی دن منانے کی منظوری مئی کے دوران دی۔

جنرل اسمبلی میں بل کا مسودہ پولینڈ کے وزیرِ خارجہ نے کینیڈا، برازیل، عراق، مصر، نائیجیریا، اردن، امریکا اور پاکستان کے ایماء پر اقوامِ متحدہ میں پیش کیا جس کی منظوری دے دی گئی۔ اس واقعے سے کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ میں دہشت گردی ہوئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ایک مسجد میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر گولیاں چلائی گئیں۔ سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار پر مسیحیوں پر حملے ہوئے اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں رواں برس مذہب کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

غیر جانبدار ماہرینِ عالمی امور کے مابق عالمی برادری کو انسانی حقوق، مذہب اور عقیدے کی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کو فروغ دینے سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ہمیں دہشت گردی کا شکار افراد سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا تاکہ انہیں خوف و دہشت کے اثرات سے نکال کر امید کی کرن دکھائی جاسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا40طیاروں سمیت امریکی ہتھیاروں کی بھاری تعداد پر قبضہ

Related Posts