طالبان کا40طیاروں،2 ہزاربکتربند گاڑیوں سمیت امریکی ہتھیاروں کی بھاری تعداد پر قبضہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان کا40طیاروں،2 ہزاربکتربند گاڑیوں سمیت امریکی ہتھیاروں کی بھاری تعداد پر قبضہ
طالبان کا40طیاروں،2 ہزاربکتربند گاڑیوں سمیت امریکی ہتھیاروں کی بھاری تعداد پر قبضہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغانستان سے نکلتے ہوئے امریکا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھاری بھرکم ہتھیار اور بکتر بند گاڑیاں ساتھ لے جانے میں ناکام رہا، طالبان نے مالِ غنیمت میں شامل 40 طیاروں اور 2 ہزار بکتر بند گاڑیوں سمیت امریکی ہتھیاروں کی بھاری تعداد پر قبضہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ہتھیاروں کی بھاری بھرکم تعداد پر افغان طالبان نے قبضہ کر لیا جس میں 40 طیارے، بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اسکین اور ایگل ڈرونز شامل ہیں۔ 2000 بکتر بند گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں جو اب طالبان حکومت کے زیرِ استعمال ہوں گی۔

اس حوالے سے امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی روس، چین یا القاعدہ کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہے جس سے دنیا پر دہشت گردی کے اثرات نمایاں ہونے کے خدشات سامنے آگئے تاہم طالبان حکومت نے عالمی برادری سے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ہماری طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، طالبان کمانڈر سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، اس کے باوجود اگر طالبان امریکی فوج پر حملہ کیا تو فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے بیان کے مطابق 2روز قبل وزیر دفاع  لائیڈ آسٹن اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے صدر جو بائیڈن کو افغانستان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جس میں امریکی شہریوں کے انخلا کو جلد مکمل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں: طالبان کے حملے پر فیصلہ کن کارروائی ہوگی، امریکی وزیر دفاع

Related Posts