ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی۔

لاہور قلندرز کے بولر راشد خان نے اپنی ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاتھا کہ کیا شاندار کھیل ہوا، بھرپور سپورٹ کرنے والے کراؤڈ کا شکریہ۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر نےسوال کیا کہ میں کب کھیل سکتا ہوں؟

یہ بھی پڑھیں:

قومی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دیکر ایشین کانٹیننٹل ٹائٹل اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال دورہ پاکستان میں بھی ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنا چاہتا ہوں مگر انٹرنیشنل مصروفیات آڑے آجاتی ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی جانب سے جاری کردہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے 5 میں فتح حاصل کی جبکہ صرف ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Related Posts