کراچی : پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقد ہونے والی کورس کمیشننگ پریڈ میں نیوی کی ایک خاتون آفیسر بھی شامل تھیں جنہوں نے نیوی ہی میں تعینات اپنے باوردی والد کو سیلوٹ پیش کیا اور تاریخ رقم کی۔
پریڈ کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،جس پر سوشل میڈیا صارفین خاتون آفیسر اوران کے والد کو سراہ رہے ہیں۔ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ باپ کی طرح کی بیٹی۔
Newly commissioned Sub Leutinent Humaira Maryam D/O Cdre Arif Saeed. This is wonderful to watch father-daughter’s love pic.twitter.com/TRreYEcyHy
— Naimat Khan (@NKMalazai) June 27, 2021
گذشتہ روز پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ تقریب میں اپنے والد کا سرفخرسے بلند کرتی ہوئی بیٹی۔ویڈیو وائرل ہوئی تو اس خوبصورت لمحے کے بارے میں صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اپنے جذبات کا بھی اظہارکیا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ دنیا میں اس سے بہتر احساس نہیں کہ ایک باپ اپنی بیٹی کو کامیاب ہوتا دیکھے۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ اس کا خاص طریقے سے قدم بڑھانا اور باپ کے لیے بازو کھولنا۔ کیا ہی خوبصورت منظر ہے۔
Like Father like Daughter!
A bright daughter making her father proud at a Commissioning Ceremony yesterday at Pakistan Naval Academy. pic.twitter.com/bUfOGuH8Kn— Azhar M Khan (@AzharMKhan3) June 27, 2021
سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ بیٹیاں جب حد سے زیادہ خوش ہوں تو ایسے ہی چھوٹے چھوٹے اور خاص طریقے سے قدم اٹھاتی ہیں۔
باپ بیٹی کے درمیان اس لمحے کو بیان کرتے ہوئے ایک اورٹوئٹرصارف فرمان خان نے لکھا کہ یہ محبت کا وہ انداز ہے جو صرف باپ بیٹی ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اللہ تعالی پیاری بیٹی کی عمر دراز کرے۔آمین۔
آپکوموروثیت صرف سیاست میں کیوں نظر آتی ہےحالانکہ سیاست میں نہ تورشوت چلتی ہےنہ سفارش بلکہ عوام کاووٹ چلتاہے
جبکہ ملازمت کےلیےرشوت بھی چلتی ہےاور سفارش بھی
مگر
میں یہ نہیں کہتاکہ یہ بچی سفارش پہ لگی ہوگی یارشوت پہ بس اتنی درخواست ہےکہ کسی کی قابلیت کوموروثیت کانام نہیں دینا چاہیے— Iftikhar Ud Din Anjum (@ehsasatEqalam) June 27, 2021