راولپنڈی میں بیٹی کو اغواء کرنے والے ملزمان آزاد، باپ انصاف کیلئے دربدر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں بیٹی کو اغواء کرنے والے ملزمان آزاد، باپ انصاف کیلئے دربدر
راولپنڈی میں بیٹی کو اغواء کرنے والے ملزمان آزاد، باپ انصاف کیلئے دربدر

راولپنڈی میں بیٹی کے اغواء ہونے پر والد نے مقدمہ تو درج کروا دیا لیکن ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں، انصاف کیلئے دربدر باپ نے بیٹی کی بازیابی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے پنڈورہ میں پیش آیا جہاں محمد شفیع نامی شہری کے بیان کے مطابق اس کی بیٹی فوجی فاؤنڈیشن میں ڈاکٹر مجاہد کے ہاں گھریلو ملازمہ کے طورپر کام کرتی تھی جس کے رشتے پر تنازعہ چل رہا تھا۔

محمد شفیع جب 3 روز قبل اپنی بیٹی صفیہ کو لینے فوجی فاؤنڈیشن گیا تو رات کو 11 بجے ڈاکٹر مجاہد اور ان کے والد شریف نے بتایا کہ تمہاری بیٹی کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے بعد ہمارے گھر مت آنا۔ محمد شفیع نے ڈاکٹر مجاہد اور اس کے والد شریف اور ایک اسکول ماسٹر پر اغواء کا شک ظاہر کیا ہے۔

شفیع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے میری بیٹی کو جنسی زیادتی کیلئے اغواء کیا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر 3 روز بعد درج کی۔اب تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔ میرے ساتھ ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔ غریب آدمی ہوں، میری حکامِ بالا سے درخواست ہے کہ بیٹی کو بازیاب کرایا جائے اور ملزمان کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں پولیس کا اسکول ہیڈ ماسٹر پر سرِ عام تشدد

Related Posts