پی آئی اے افسران لوٹی رقم کی تقسیم پر لڑ پڑے، اسلام آباد بلیو ایریا میں ٹکٹنگ بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد :پی آئی اے آفس میں افسران ایک دوسرے سے لڑپڑے، پی آئی اے آفس بلیو ایریا میں گزشتہ دو گھنٹے قبل ٹکٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں سے وصول کئے جانیوالے اضافی سو ڈالرکے حوالے سے جنرل منیجر اور دیگر عملے کے مابین پیسوں کی تقسیم پر جھگڑا ہوا ۔جس میں ایک دوسرے پر لاتیں گھونسے برسائے گئے جبکہ جھگڑے میں پی آئی اے کے افسران زخمی بھی ہوئے ۔

آج بلیو ایریا کے تمام ٹریول ایجنٹس نے بھی بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی طرف سے ہمیں کوٹہ نہیں دیا جا رہا ہے ،ٹریول ایجنٹس نے سخت الفاظ میں جی ایم پی اے کو بتایا کہ ہمارا نام مت استعمال کریں ۔

ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ جو اضافی 100 ڈالر وصول کر رہے ہیں وہ ٹریول ایجنٹس نہیں بلکہ پی آئی اے کا عملہ لے رہا ہے۔ہر مسافر سے 100 ڈالر کی بجائے دو سو ڈالر وصول کئے جار ہے ہیں اور بد نام ہمیں کیا جا رہا ہے ۔

ٹکٹ پی آئی اے کا عملہ ایشو کر رہا ہے اور دو سو ڈالر فی کس کے حساب سے پی آئی اے کا عملہ وصول کر رہا ہے جبکہ مسافر خوار ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:لائسنس کے معاملے نے پی آئی اے کو حادثے سے زیادہ نقصان پہنچایا

کچھ مسافروں کے ویزے 23ستمبر کچھ مسافروں کے ویزے 30ستمبر کو ختم ہو رہے ہیں لہٰذا پی آئی اے اور حکومت کو چاہیے کہ اضافی پروازیں چلائیں اور ٹریول ایجنٹس کو بھی کوٹہ دیا جائے تاکہ مسافروں کی پریشانی ختم ہو سکے۔