ہر دلعزیز کرکٹر ڈیرن سیمی کی پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Darren Sammy wishes Independence Day to Pakistan

کراچی: ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائر پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈیرن سیمی نے شلوارقمیض میں اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہر رنگ کا کوٹ پہنا ہوا ہے اور ہاتھ میں پاکستان کا پرچم اٹھایا ہوا ہے۔

مزار قائد پر بنائی گئی اس تصویر کے ساتھ ڈیرن سیمی نے دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان لکھ کر پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان میں  پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان رہے ہیں اور انہی کی قیادت میں پشاور زلمی نے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا جبکہ ڈیرن سیمی کی پاکستان سے محبت کی وجہ سے حکومت کی طرف سے انہیں اعزازی شہریت بھی دی جاچکی ہے۔

Related Posts