اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو قومی اعزاز ستارۂ امتیاز سے نواز دیا ہے جس پر ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ڈیرن سیمی نے خوشی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈیرن سیمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ستارۂ پاکستان سے نوازے جانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سول ایوارڈ ملنے کو اپنے کیلئے قابلِ فخر لمحہ قرار دیا۔
There it is????????????????????????me collecting the
Sitara-I-Pakistan award ????. Such a proud moment https://t.co/Dv82dZ9fMC pic.twitter.com/W9FZjBQxaF— Daren Sammy (@darensammy88) May 30, 2022
دلچسپ طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے ستارۂ پاکستان حاصل کرنے کیلئے جاتے وقت خاص طور پر پاکستانی شلوار قمیص پہنی۔
Guess what I’m receiving today?? pic.twitter.com/MBnx7xEvzV
— Daren Sammy (@darensammy88) May 27, 2022
ڈیرن سیمی سمیت ویسٹ انڈیز کے دیگر کھلاڑی پاکستانی عوام اور کرکٹ کے مداحوں کیلئے ہمیشہ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں آج کیا لینے جارہا ہوں؟
قبل ازیں گزشتہ یومِ آزادی 14 اگست 2021 کے روز صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبہ جات میں شاندار کارکردگی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دی جن میں دیگر شِخصیات سمیت ڈیرن سیمی بھی شامل تھے۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ڈیرن سیمی کو ستارۂ پاکستان وصول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ پاکستانی صارف حسن علی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کرکٹ کو ملک میں واپس لانے کیلئے خدمات کے باعث ڈیرن سیمی کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
Congratulations Champ. your efforts for bringing back cricket in Pakistan will always be written in Golden words in our history. Love from Pakistan.
— Hassan Ali (@MHassanAli5) May 30, 2022
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد سے پاکستان میں دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز نے آنا چھوڑ دیا تھا۔ ڈیرن سیمی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے حوصلے بلند رکھتے ہوئے کرکٹ واپسی میں کردار ادا کیا۔