کراچی : پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی ، تقریب کا انعقاد معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں ہوا ۔
کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے ممبر شپ کا سرٹیفکیٹ دیا ۔کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی اور زلمی ٹیم منیجرارشد خان کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر مبارکباد