آئی بی اے کراچی میں زیر تعلیم بعض ہم جنس پرست طلبہ کی جانب سے رقص و سرور کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی ایک مخصوص تعداد نے شرکت کی اور کئی طلبہ رقص کی اس محفل میں نیم برہنہ لباس میں شریک ہوئے جس نے معاشرتی اقدار کی دھجیاں بکھیر دیں۔
حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے وابستہ بعض مبینہ ہم جنس پرست طلباء کی جانب سے رقص و سرور کی محفل منعقد کی گئی۔
پارٹی میں طلباء کی ایک مخصوص تعداد نے شرکت کی جبکہ کئی ایسے بھی تھے جو کہ نیم برہنہ لباس میں شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ اس پارٹی کا انعقاد جامعہ کراچی میں قائم آئی بی اے کراچی کے مرکزی کیمپس میں ہوا جس کے بعد والدین اور طلباء میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ تھائی لینڈ کے کسی نائٹ کلب کی ویڈیو ہے اور نہ ہی ہالینڈ کا کوئی ہم جنس پرست کلب ہے
بلکہ کراچی کا سب سے بڑے تعلیمی ادارے آئی بی اے کے طلبہ کے ایک فنکشن کی ویڈیو ہے جو آئی بی اے کیمپس میں ہوا
بعض اساتذہ نے اعتراض بھی کیا اور انتظامیہ کو میل بھیجی مگر معاملہ دب گیا#IBA pic.twitter.com/iMF8Cy1Noh— Syed Faisal Hussain (@sfaisal_hussain) March 26, 2022
مزید برآں آئی بی اے کے اساتذہ اور دنیا کے مختلف ممالک میں موجود سابق طلباء کی جانب سے اس واقعے کو انتہائی شرمناک قرار دیا گیا ہے، واقعے کو ملکی اور معاشرتی اقدار کے منافی کہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بورے والا میں بد بخت بیٹے کی فائرنگ، باپ جان کی بازی ہار گیا