اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کیلئے صحت کا تحفظ اپنی جگہ لازمی سمجھتی ہوں، تاہم مزدور کی بقاء بھی انتہائی اہم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ دیہاڑی دار طبقے کی بقاء و استحکام پاکستان کیلئے بے حد اہم ہے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو دستیاب افرادی قوت کا ایک بہت بڑا حصہ ہیں۔
ملک میں جاری لاک ڈاؤن پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اقتصادی پہیے کو ساکت و جامد کردینے سے ملک میں شدید بد نظمی ہوگی جس سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا بنیادی مقصد ضائع ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان کا نافذ کردہ اسمارٹ لاک ڈاؤن متعدد چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ایک خوبصورت حل ثابت ہورہا ہے۔ جیسے جیسے کورونا وائرس کے ساتھ وقت گزرتا جا رہا ہے، ہمارے پیشہ ور اور ادارے بہتر ہو رہے ہیں۔
وزیرِ مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ادارے وائرس کے خلاف بہتر حکمتِ عملی تیار کر رہے ہیں۔ ہمیں ارتکازِ توجہ کی ضرورت ہے جبکہ اس دوران ملکی اقتصادیات کا پہیہ چلانا بھی ضروری ہے۔
To this end, #SmartLockdownByIK is a smart solution to combat multiple challenges in the evolving landscape. As we go through #COVIDー19 times, our professionals and authorities are getting better at adapting to the flux. We need to keep focused, and gain back economic momentum.
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) April 26, 2020