روزمرہ کی خوردونوش اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ، جام اکرام اللہ دھاریجو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's currency is in decline due to incompetent PTI Govt. Jam Ikramullah Dharejo

کراچی :صوبائی وزیر برائے صنعت اور تجارت وامداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔

مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت کے باعث عام آدمی کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے خوردونوش کی اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اور آٹا، دال ، چینی عام آدمی کی دسترس سے دور ہوگئے ہیں جس کے باعث خودکشی کے واقعات میں خوفناک حد اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بات انہوں نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نے توباالاخر ملک کا دیوالیہ نکال ہی دیا اور اب انکے وزراء کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں آٹے کا بحران کے بعد چینی کا بحران بھی سر اٹھا رہا ہے لیکن کابینہ کے سلیکٹیڈ وزراء سب کچھ ٹھیک ہے کہ راگ الاپ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہر چیز مہنگی ہوگئی،نااہل حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، بلاول بھٹو

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے صنعتوں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اور ملک میں دن بدن بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔

ایک سروے کے مطابق ملک میں 30 فیصد سے زائد ملازمت پیشہ افراد کو اپنی ملازمتوں سے محروم ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وفاقی حکمران اپنی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث حکمرانی کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

Related Posts