سمندری طوفان فینگال نے بھارت اور سری لنکا میں تباہی مچا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بھارت اور سری لنکا میں سمندری طوفان فینگال سے 19 افراد ہلاک ہوگئے اور طوفان بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے خلیج بنگال سے گزرنے کے بعد ریاست تامل ناڈو میں سیلاب کا باعث بن گیا۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ تامل ناڈو کے پڈو چیری میں 24 گھنٹوں تک بارش ہوئی جو گزشتہ 30 برس کا ریکارڈ ہے۔

بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے جنوبی شہر چنائی سیلاب میں ڈوب گیا اور شہر سے پروازوں کا سلسلہ عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا تاہم اتوار کی صبح دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیرگردش تصاویر اور ویڈیوز میں گرد آلود طوفان اور شدید بارش دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں مکمل طور پر ڈوب گئی ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی کارکنوں کی جانب سے کشتیاں چلائی جا رہی ہیں۔

بھارتی حکام نے بتایا کہ چنائی میں بارش کا سلسلہ کم ہوا ہے اور فوج نے پڈوچیری میں طوفان سے متاثرہ شہریوں کے لیے ریلیف کا کام شروع کردیا ہے۔

ادھر سری لنکا میں بھی طوفان فینگال نے تباہی مچادی ہے اور 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبو میں ڈیزاسٹرمنیجمنٹ سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق شدید بارش سے ایک لاکھ 38 ہزار 944 خاندان متاثر ہوگئے ہیں۔

Related Posts