ایئرانڈیا پر سائبر حملہ، 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cyber attack on Air India, data theft of 4.5 million passengers

ئی دہلی : بھارتی ایئرلائن پر سائبر حملے کے ذریعے 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا، ہیکرز نے مسافروں کے بینک کارڈز، ٹکٹ اورپاسپورٹ کے علاوہ ذاتی معلومات چرالیں۔

انڈین ایئرلائن کے سرورکوسائبر حملے کے ذریعے ہیک کیا گیا جس کے نتیجے میں دنیا بھرسے سفرکرنے والے 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔ اس سائبر حملے میں جنیوا میں موجود مسافر سسٹم آپریٹر’سیٹا‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہیکنگ کے ذریعے چوری کیے گئے ڈیٹا میں مسافروں کے بینک کارڈز، ٹکٹ اورپاسپورٹ کے علاوہ ذاتی معلومات شامل ہیں۔

اس حوالے سے ایئرلائن کا موقف ہے کہ 26 اگست 2011 سے 3 فروری 2021 تک سفرکرنے والے مسافروں کا کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونا کا قہر، مزید 3 ہزار 880 افراد لقمہ اجل، مودی نے مقبولیت کھودی

اس متعلق مسافروں کو ای میل کے ذریعے آگاہ بھی کردیا گیا ہے جس میں خاص طورپرمسافروں کو ذاتی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے پاسورڈز تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایئرانڈیا نے ہیکنگ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم نقصان دینے والے سرور، اور سافٹ وئیرز کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

Related Posts