کسٹم حکام کی جناح ٹرمینل پر کارروائی،غیرملکی پرواز سے بھاری مقدار میں سونا برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسٹم حکام کی جناح ٹرمینل پر کارروائی،غیرملکی پرواز سے بھاری مقدار میں سونا برآمد
کسٹم حکام کی جناح ٹرمینل پر کارروائی،غیرملکی پرواز سے بھاری مقدار میں سونا برآمد

کراچی: پاکستان کسٹم کولیکٹریٹ کے عملے نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز سے آنے والے مسافر کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں سونا برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم کولیکٹریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ قطر ایئر لائن سے آنے والے مسافر کی پینٹ کی خفیہ جیب سے سونے کے بسکٹس برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے بسکٹس کا وزن 500 گرام ہے جبکہ صرافہ مارکیٹ میں اس کی مالیت 48 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ کے نزدیک فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے

Related Posts