اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں تاریخَِ انسانی کا بد ترین کرفیو آج بھی جاری ہے جس کے خلاف اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران پاک عرب امارات تعلقات اور مسئلۂ کشمیر پر گفتگو ہوئی۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے اماراتی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 170 روز سے زائد گزر چکے ہیں جو انسانی حقوق کے سراسر خلاف ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران اماراتی سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ہمیں شدید تشویش ہے۔
https://twitter.com/MoIB_Official/status/1222752334511575040