کپتان پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کیلئے ایشز سیریز کا جشن رکوادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cummins stops champagne celebration for Usman Khawaja

ہوبارٹ :پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ آسٹریلوی کرکٹرز کا شراب کی بوچھاڑ کرنا تھی۔

کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بلایا اور اْن کے ساتھ جشن منایا۔

آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا اور صارفین اس مختصر ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے اس پر خوب تبصرے کئے واضح رہے کہ ایشز سیریز میں عثمان خواجہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟ رضوان نے اصل وجہ بتادی

واضح رہے کہ پیٹ کمنز کو ٹم پین کی سبکدوشی کے بعد آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے نازیبا میسیج اسکینڈل سامنے آنے پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسٹیون اسمتھ کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد ٹم پین نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی تاہم ٹم پین نے 4 سال قبل مبینہ طور پر نازیبا ٹیکسٹ میسیجز ارسال کیے۔

نازیبا میسیجز کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو بھیجے گئے تھے۔ ٹم پین نے 2017 میں کیے گئے جرم کا اعتراف کر لیاتھا جس کے بعد پیٹ کمنز کو کپتان بنایا گیا۔

Related Posts