سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان کے 2خطرناک دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان کے 2خطرناک دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان کے 2خطرناک دہشت گرد گرفتار

کراچی:سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سندھ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا۔

دہشت گردوں کی شناخت بلال اور صدیق اللہ عرف صادق شجاع کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد ممنوعہ کیمیکل کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

دونوں دہشت گرد ممنوعہ کیمیکل Acetic Anhydride دیگر ممالک سے دبئی و تنزانیہ کے راستے پاکستان اسمگل کرتے تھے۔یہ ممنوعہ کیمیکل ہیروئن اور دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

ملزمان ممنوعہ کیمیکل کی اسمگلنگ جعلی کمپنیوں اور غلط ناموں سے کرتے تھے۔کیمیکل کی اسمگلنگ سے یہ دہشت گرد اپنی دہشت گرد تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان وافغانستان کی مالی معاونت کرتے تھے۔

دہشت گرد گزشتہ پانچ سال سے اپنے گھناونے دھندے میں مصروف تھے۔دہشت گردوں کا مکروہ نیٹ ورک اندرون و بیرون ممالک تک فعال ہے،گروہ میں شامل دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

Related Posts