سی ٹی ڈی نے منگھوپیر سے متحدہ لندن کے دہشت گرد آصف بھایا کو پکڑلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Bhaya

کراچی :سی ٹی ڈی نے منگھوپیر روڈ پرکارروائی کرکے متحدہ لندن کے اہم دہشت گرد آصف بھایا کو گرفتار کرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے مقدمات میں مفرورواشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، آصف بھایا کی گرفتاری خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔

متحدہ لندن کا دہشت گرد آصف بھایادہشت گردی ،قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ، سی ٹی ڈی نے آصف بھایا سے اسلحہ برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی 2 مختلف کارروائیاں، 1 ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک، 3 گرفتار

چند روز قبل سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے اشتہاری ملزم سلیم بلوچ عرف سلیم بلجیم کی گرفتار کے لئے بلجیم حکام کو خط لکھا تھا۔ باہیمی قانونی کارروائی کا خط ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کی جانب سے لکھا گیا ہے، خط ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے توسط سے بلجیم حکام کو بھیجا گیا ہے۔

8 دسمبر 2018 کو سلیم بلجیم کی ہداہت پر ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں شریک قیادت پر حملہ کیا گیا۔23 دسمبر 2018 کو پاک سر زمین پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا جس میں ایک کارکن جاں بحق اور متعد رخمی ہوئے تھے۔

Related Posts