بیٹر بزنس بیورو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کرپٹو اسکیمرز نے دھوکہ دہی کیلئے ٹک ٹاک کو استعمال کرنا شروع کردیا۔
حال ہی میں بیٹربزنس بیورو میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کرپٹو اسکیمرز ٹک ٹاک صارفین کو بے وقوف بناکر پیسے کمارہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض اوقات ایپلی کیشن پر اس قسم کے اشتہار چلائے جاتے ہیں جس پر یہ درج ہوتا ہے کہ اگر آپ اتنی انویسٹمنٹ کرینگے تو آپ کو اتنا منافع ہوگا اور معصوم لوگ ایسے اسکیمرز کے جھانسے میں آکر اپنا پیسہ لگادیتے ہیں۔
کینیڈین کرپٹو ایکسچینج نے 50 صارفین کیخلاف مقدمہ دائر کردیا
ایسے اشتہار لگانے والوں سے جب آپ بذریعہ کال بات کرینگے تو اُن کا لہجہ انتہائی شائستہ ہوگا جس کو سن کر کوئی بھی باآسانی بے وقوف بن سکتا ہے۔
ایسے اشتہار لگانے والوں سے جب آپ بذریعہ کال بات کرینگے تواُن کا لہجہ انتہائی شائستہ ہوگا جسکو سن کر کوئی بھی باآسانی بے وقوف بن سکتا ہے۔
بیٹر بزنس بیورو نے ٹک ٹاک صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اسکیمرز سے بچنے کا یہی طریقہ ہے کہ کسی بھی تصدیق کے بغیر اپنا پیسہ اُن کے حوالے نہیں کریں۔