مودی کرپٹو کرنسی سے خوفزدہ، بھارتی پارلیمان کا بل متعارف کرانیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی کرپٹو کرنسی سے خوفزدہ، بھارتی پارلیمان کا بل متعارف کرانیکا فیصلہ
مودی کرپٹو کرنسی سے خوفزدہ، بھارتی پارلیمان کا بل متعارف کرانیکا فیصلہ

نئی دہلی: مودی حکومت کرپٹو کرنسی سے خوفزدہ ہے، بھارتی پارلیمان نے بل متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کے ذریعے کرپٹو کرنسی کالعدم قرار دے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لوک سبھا نے مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کیلئے فریم ورک تیار کرنے اور کرپٹو پر پابندی عائد کرنے کیلئے بل متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نریندر مودی حکومت کشمیری قوم کو اجتماعی سزا دے رہی ہے۔پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا حکومت کو کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کا جائزہ لینے کا حکم

لوک سبھا (بھارتی ایوانِ نمائندگان) میں بل لا کر کرپٹہ کرنسی کے نجی استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ نریندر مودی پہلے ہی کرپٹو کرنسی کو خطرناک قرار دے چکے ہیں۔

بھارت کے ڈیڑھ سے 10 کروڑ افراد کرپٹو کرنسی کے مالک بن چکے ہیں۔ڈیجیٹل کرنسی پر کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے والے بھارتی شہریوں کی نیندیں حرام ہوگئیں۔ 

کرپٹو کرنسی پر سرمایہ کاری کرنے والوں کی سرمایہ کاری کھٹائی میں پڑ گئی جبکہ گزشتہ ہفتے نریندر مودی نے کہا کہ کرپٹو کرنسی بھارتی نوجوانوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ 

خیال رہے کہ بھارت کے ساتھ ساتھ کرپٹو کرنسی پاکستان کیلئے بھی معمہ بنی ہوئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو کرپٹو اوربٹ کوائن کرنسی کو 3 ماہ میں ریگولیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ میں کرپٹوکرنسی پر پابندی کے خلاف وقار ذکا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ کرپٹو کیا ہے؟ کیا یہ کوئی کرنسی ہے، اثاثہ ہے یا سافٹ ویئر؟

Related Posts