سندھ کے سرکاری ہیلتھ سینٹر میں حاملہ خاتون پر بد ترین ظلم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے علاقے تھر پارکر کے چھاچھرو رورل ہیلتھ سینٹر میں غریب حاملہ خاتون ظلم کا بدترین واقعہ سامنے آیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق خاتون کے پیٹ میں موجود بچے کو اس کا سر کاٹ کر ماں کے پیٹ سے نکالا گیا اور دھڑ پیٹ میں ہی چھوڑ دیا گیا۔

محکمۂ صحت سندھ کے حکام کے مطابق مذکورہ خاتون کو چھاچھرو سے سول اسپتال مٹھی بھیجا گیا جہاں پر کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔

مٹھی سے حاملہ خاتون کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا، جہاں خاتون کے پیٹ سے بچے کا باقی ماندہ دھڑ نکال کر خاتون کی جان بچائی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس اندوہناک اور سفاکانہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سفاکی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts