سفاک شوہر نےبیوی کو قتل کر کے پریشر ککر میں لاش کے ٹکڑے ابال دیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ایک سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کیا، لاش کے ٹکڑے کیے اور انہیں پریشر ککر میں ابال کر جرم چھپانے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 45 سالہ گرو مرتی، جو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا، نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے۔

مقتولہ 35 سالہ وینکاٹا مادھوی کی گمشدگی کی رپورٹ 16 جنوری کو اس کے خاندان نے درج کرائی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے دوران شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سنگین جرم کا اعتراف کیا۔

موبائل فون اسمگل کرنیکا الزام، 2 خواتین سمیت پی آئی اے کے 5فضائی میزبان گرفتار

پولیس انسپکٹر ناگا راجو نے کہا کہ خاتون کے والدین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، ملزم بھی ان کے ساتھ تھا۔ لیکن جب ہم نے اسے شاملِ تفتیش کیا، تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بیوی کی لاش کو باتھ روم میں ٹکڑے ٹکڑے کیا اور تین دن تک پریشر ککر میں گوشت اور ہڈیاں ابالیں۔
ہڈیوں کو کوٹنے کے بعد دوبارہ ابالا گیا، اور پھر تمام شواہد کو پیک کر کے قریبی جھیل میں پھینک دیا۔

رپورٹس کے مطابق، جوڑے کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے، تاہم قتل کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
ملزم اور مقتولہ کے دو بچے ہیں، ایک لڑکا اور ایک لڑکی، جو اس سانحے کے بعد تنہا رہ گئے ہیں۔

یہ واقعہ نہ صرف جرم کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ معاشرتی اور خاندانی مسائل کی بڑھتی ہوئی شدت پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
پولیس ملزم کے دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے اور تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

Related Posts