واشنگٹن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز خام تیل کی قیمتیں دس ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔
عالمی بینچ مارک میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت تقریباً ایک ڈالر کمی کے بعد 93.33 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو گزشتہ روز 93.54 فی بیرل تھی۔ اس سے قبل برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت تقریباً 96 ڈالرتک پہنچ گئی تھی۔
گزشتہ روز یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 93.74 ڈالر فی بیرل کی 10 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد 0.8 فیصد یا 75 سینٹ کم ہوکر 90.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
شمالی کورین ہیکرز نے کوائن ایکس سے 53 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی
عالمی منڈی میں مجموعی طور پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے،ایک جانب چین میں تیل کی طلب بڑھ رہی ہے تو سعودی عرب اور روس کی جانب سے کے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی گئی ہے۔
ان عوامل کی وجہ سے جون سے اب تک تیل کی قیمت میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح تین مہینوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافے دیکھنے میں آیا ہے اور قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کی جانب بڑھ رہی تھیں۔