تحریک عدم اعتماد پر کسی بھی قسم کی کارروائی کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر بحث کے بغیر اتوار تک ملتوی
قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر بحث کے بغیر اتوار تک ملتوی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کسی بھی قسم کی کارروائی کے بغیر پیر 28 مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس کے ایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی۔

خیال رہے کہ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ ایوان کے 152 ارکان کی رائے ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

اجلاس میں تلاوت اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے روایات کے مطابق اجلاس کو تعزیتی ریفرنس میں تبدیل کرکے پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی روایات کا حصہ ہے کہ اگر کسی رکن پارلیمنٹ کا انتقال ہوا ہو تو اس روز کا اجلاس ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا جاتا ہے اور میں بھی اس روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک روز کے لیے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا، تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر قوانین کے مطابق کارروائی کروں گا۔

مزید برآں جلاس میں سابق صدر رفیق تارڑ، سابق رکن اسمبلی خیال زمان ، ایم این اے تاشفین صفدر کے سسر کی وفات جبکہ پشاور حملہ میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق نے دعا کرائی۔

Related Posts