پی ڈی ایم کی جانب سے قومی اداروں پر تنقید قابل مذمت ہے، وفاقی وزراء

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کی جانب سے قومی اداروں پر تنقید قابل مذمت ہے، وفاقی وزراء
پی ڈی ایم کی جانب سے قومی اداروں پر تنقید قابل مذمت ہے، وفاقی وزراء

اسلام آباد: وفاقی وزراء نے پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس (پی ڈی ایم)کی جانب سے اداروں پر کی جانے والی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانا اپوزیشن کا واحد مقصد ہے، لاڑکانہ جلسے میں قومی اداروں پر تنقید مذمت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے فیصل واوڈا، فواد چودھری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں بلوچستان کے شہدا سے متعلق کوئی زکر نہیں کیا گیا، لاڑکانہ جلسے میں قومی اداروں پر تنقید کی گئی، اپوزیشن کے کیسز میں آسانیاں ملیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس گروہ کی ایک ہی نعرے کیلئے مہم جاری ہے، وہ ہے کرپشن بچاؤ، بینظیر بھٹو کے مزار پر ان کے دشمنوں کو بٹھایا گیا۔وفاقی وزراء نے کہا کہ الیکشن چوری ہوا تو سیاسی مخالفین ثبوت لائیں، پی ڈی ایم بتائے استعفے کب دینے ہیں؟۔وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنی مدت پوری کریں گے، چوروں سے انہیں کوئی خطرہ نہیں۔

اس موقع پر فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر چچا ہیں، استعفے مریم نواز مانگ رہی ہیں، الیکشن چوری ہونے کے الزام لگائے، چوری کے ثبوت دو، دھاندلی ہوئی تو پھر الیکشن کمیشن کیوں نہیں گئے؟ مریم نواز نے اقتدار کی بھوک میں رونا دھونا مچایا ہوا ہے، مریم نواز نے کونسی جدوجہد کی ہے کہ انہیں لیڈر مانا جائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والے کیوں استعفے دیں گے؟ ایک مولوی نے گزشتہ روز اداروں کیخلاف بات کی، کیا یہ مولانا کا ملک ہے جو چاہے وہ کریں گے، نہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پاناما میں مریم نواز بینی فشری اوونر تھیں، نالائق خاتون کو کالج سے نکالا گیا، معیشت پر گزشتہ روز آپ نے بڑی بڑی باتیں کیں، سینیٹ میں پیپلزپارٹی دوسری اکثریت لینے والی جماعت بننے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4کی پیداوار ہے، وزیر داخلہ

Related Posts