کرسٹیانو رونالڈو جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ اُلجھ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرسٹیانو رونالڈو جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ اُلجھ گئے
کرسٹیانو رونالڈو جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ اُلجھ گئے

دوحہ:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ تو تو میں میں ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے کہاکہ جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے ساتھ اس وقت تلخ کلامی ہوئی جب اس نے سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر جلد گراؤنڈ سے باہر نہ جانے پر مجھ پر تنقید کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کلاس فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میچ کے 65 ویں منٹ میں گراونڈ میں اپنے متبادل کھلاڑی کو بھیجے جانے پر ناراض نظر آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میرے متبادل کھلاڑی کو بلانے پر جنوبی کوریا کے کھلاڑی نے مجھ سے کہا کہ جلدی گراونڈ سے باہر جاؤ۔

رونالڈو نے کہا کہ اگر میں تیزی سے نہیں جارہا تھا تو ریفری کو کہنا چاہیے تھا، اس معاملے میں کوئی تنازع نہیں ہونا چاہیے، یہ صرف میچ کے دوران کی گرما گرمی تھی۔

مزید پڑھیں:رونالڈو کا 207 ملین ڈالر میں سعودی کلب کیساتھ معاہدہ

اُن کا کہنا تھا کہ کہ میں نے جنوبی کوریا کے فٹبالر کو خاموش رہنے کا جواب دیا کیونکہ اس کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

Related Posts