راولپنڈی : شہر میں نقب زنی، چوری، ڈکیتی اور راہ زنی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو موٹرسائیکلوں،رکشے، قیمتی موبائل اور نقدی سے محروم کردیا گیا۔
راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقہ برف خانہ چوک سے چور خادم حسین کی کار، تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال سے عمر اقبال کی موٹرسائیکل، تھانہ ریس کورس کے ایریا پیپلزکالونی سے عمیر کا کیری ڈبہ، ڈھوک چودھریاں سے رجب کی موٹرسائیکل، مصریال روڈ سے شاکر کا رکشہ چوری کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی پولیس نے مافیا کا روپ دھارلیا،جعلی مقابلے میں دو سگے بھائی قتل