مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، صحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی
قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی

سری نگر: بھارت کی نریندر مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی فوج کے مظالم پر رپورٹ جاری کردی۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت پریس کو ڈرانے دھمکانے اور خاموش کرنے کیلئے مذموم اور منظم مہم چلانے میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی  خوفزدہ، 18ستمبر کو بھارتی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کسی صحافی کی کوئی بھی خبر اس کی آخری خبر ثابت ہوسکتی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات ہمارے لیے انتباہ سے کم نہیں۔

اپنی رپورٹ میں برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ کشمیری صحافیوں سے ملاقات کیلئے چھپ کر جانا پڑا۔ بھارتی حکومت کے خلاف الزامات پر پولیس اور مقامی انتظامیہ نے جواب دینے کی زحمت نہیں کی۔ الٹا دھمکایا گیا کہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کامیاب رہے ہیں جن پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بوکھلائے ہوئے ہیں۔ نریندر مودی نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا جس پر بھارتی میڈیا قیاس آرائیاں کر رہا ہے۔ 

Related Posts