دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 96 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 48ہزار ہلاک

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 96 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 48ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 96 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 48ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 4 کروڑ 96لاکھ افراد متاثر جبکہ 12 لاکھ 48 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 96لاکھ 67ہزار 697افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 3 فیصد (12لاکھ 48ہزار779) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 90ہزار899فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 31لاکھ 64ہزار194 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ52 لاکھ 54ہزار724افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 30لاکھ 73ہزار295افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، برطانیہ8ویں، کولمبیا 9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں  کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 41 ہزار753 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس کے باعث  6 ہزار 943 افراد انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ، مزید 20 شہری جاں بحق

Related Posts